انگین التان کی شادی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

ترک ڈراما سیریز ارطغرل غازی سے پاکستان میں شہرت پانے والے انگین التان کی اہلیہ نے ان کے لیے محبت بھرا پیغام تحریر  کر دیا۔

 شادی کی ساتویں سالگرہ پر اداکار والے انگین التان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھری پوسٹ شئیر کر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neslisah Alkoclar (@neslisahduzyatan)

انگین کی اہلیہ نے نے اپنی شادی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں ان تصاویر میں یہ جوڑا انتہائی خوش دکھائی دے رہا ہے۔

انگین کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ آج بھی اس دن کو یاد کرتی ہیں جب انگین نے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ شادی کے بعد انھوں نے پہلی مرتبہ اپنے بچوں کو ہاتھوں میں اٹھایا تو اس وقت جو خوشی ملی وہ ناقابلِ بیان ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے انگین کے ساتھ گزارے اتنے خوشگوار لمحات ہیں کہ وہ انھیں گن نہیں سکتیں۔

دوسری جانب انگین نے بھی اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر ہی ایک پیغام تحریر کیا اور انھیں شادی کی ساتویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

The post انگین التان کی شادی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email