ماورا حسین اور امیر گیلانی دوبارہ ساتھ کب نظر آئیں گے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی کے ساتھ اسکرین پر دوبارہ نظر آنے کے بارے میں بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی ڈرامہ انڈسٹری کی پسندیدہ ترین آن اسکرین جوڑی ہے۔

ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے نئے ڈرامے پر اپنے مداحوں کی رائے جاننے کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی دوبارہ ساتھ کب نظر آئیں گے؟

سوال و جواب  کے سیشن میں ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ہم کب تک آپ کو امیر گیلانی کے ساتھ ڈرامے میں دوبارہ دیکھ سکتے ہیں؟

ماورا نے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب امیر ہماری طرف سے آفر کی گئی کسی اسکرپٹ کے لیے ہاں کردیں گے، آپ برائے مہربانی امیر گیلانی سے اس بارے میں پوچھیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی دوبارہ ساتھ کب نظر آئیں گے؟

جبکہ ایک اور صارف نے ماورہ سے امیر گیلانی کے لیے اداکارہ کی خواہش کے بارے میں سوال کیا۔

جس کا جواب میں ماورا نے لکھا کہ وہ اپنے پہلے ڈرامے کے لیے نامزد ہوئے ہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے لیکن میری خواہش ہے کہ وہ یہ ایوارڈ جیتیں بھی، وہ اس کے حقدار ہیں، انشااللّہ۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی نے ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

The post ماورا حسین اور امیر گیلانی دوبارہ ساتھ کب نظر آئیں گے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email