انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اعزازی صدر جیکوس روگ انتقال کر گئے

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اعزازی صدر جیکوس روگ79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  جیکوئس روگ 2001سے 2013تک انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر رہے ،جیکوئس روگ نے سوگواران میں ایک بیٹا ایک بیٹی اور دو نواسے چھوڑے  ہیں۔

جیکوئس روگ آرتھوپیڈک سرجن اور سپورٹس کی ڈگری ہولڈر تھے جبکہ جیکوئس روگ بیلجیئم اور یورپین اولمپک کمیٹی کے بھی صدر رہے ہیں۔

 جیکوس روگ 16مرتبہ بیلجیئم کے قومی چیمپئن رہے  جبکہ جیکوس روگ سیلنگ میں ورلڈ چیمپئین تھے۔

 آئی او سی کے مرحوم صدر نے 1968،1972 اور 1976کے اولمپکس میں بطور کھلاڑی شرکت کی ۔

جیکوس روگ اقوام متحدہ یوتھ سپورٹس اور مہاجرین کے خصوصی نمائندے بھی تھے۔

 آئی او سی کے صدر تھامس باہ نے جیکوس روگ کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اولمپک ہاؤس اولمپک میوزیم پر پانچ دن پرچم سرنگوں رہے گا۔

The post انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اعزازی صدر جیکوس روگ انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email