شریف خاندان دولت یہاں سے لوٹتے ہیں اور محل لنڈن میں بناتے ہیں، جمشید اقبال

معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان انگریزوں کی طرح دولت یہاں سے لوٹتے ہیں اور محل لنڈن میں بناتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے مائی گھمی روڈ کی افتتاحی تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کا پیسہ ملک میں ہی لگ رہا ہے، خان سرکار نے مزدور کی دیہاڑی بھی بڑھا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو قرضہ دینا ہے، ہم 40 لاکھ گھروں کا قرضہ دے رہے ہیں، اب شہری مکان کے کرائے جتنی قسط پر اپنا مکان لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر طبقے کے لیے نوکریاں ہیں، ہم حسن، حسین اور اسحاق ڈار کو بھی نوکریاں دیں گے۔

معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کوئی ایان علی نہیں جو پیسہ بیرون ملک لے جا سکے۔

The post شریف خاندان دولت یہاں سے لوٹتے ہیں اور محل لنڈن میں بناتے ہیں، جمشید اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email