کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہو رہا ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013  سے 2018 کے درمیان بھتہ خوری عروج پر تھی کراچی میں بوری بند لاشیں ملا کرتی تھیں ،کراچی میں خوف تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں 20,20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اداروں اور حکومت کے ساتھ ملکر ایک پلان بنایا اور سب نے دیکھا کہ کراچی کا امن واپس لوٹایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی سے لوگ لاہور اور دبئی جانا شروع ہو گئے ہیں ،کراچی میں بھتہ خوری کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاکستان کے اپنے وسائل سے 11 ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان میں مہیا کی ،پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا منصوبہ لگایا پاکستان میں صنعتیں بحال کیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں یہ خدمات کیں ،پھر 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محترم بلاول بھٹو صاحب نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت نے خطیر رقم لگانے کا اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے رقم مہیا نہیں کی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک سو 62 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا ،کیا یہ وہی ہے جو کہتا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی آئے تو سمجھ جانا کہ حکمران کرپٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا چینی سستی ہوئی، کیا آٹا سستا ہوا ،شرکاء تیز آواز میں بتائیں, آواز بنی گالہ تک جانی چاہئیے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پی ڈی ایم کو موقع ملا تو تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اب عوامی ریلہ لے کر جانا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں مہنگائی کرنے والی حکومت کو ختم کرنے کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔

The post کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہو رہا ہے، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email