بورے والا میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، 9 سالا بچہ ہلاک

بورے والا میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی وجہ سے 9 سالا بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر بورے والا میں پیش آیا ہے جہاں نواحی علاقہ میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی وجہ سے 9 سالہ بچہ امیر حمزہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 12 گھنٹے تک اس معاملے کو دبائے رکھا۔ سوشل میڈیا پر بچے کی ہلاکت کی خبر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کی۔

ذرائع کے مطابق 12 گھنٹے بعد پولیس نے بچے کی لعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں اور تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔

The post بورے والا میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، 9 سالا بچہ ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email