سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کے واقعات تشویشناک ہیں، گورنرخیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کے واقعات تشویشناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت  کی ہے۔

گورنرخیبر پختونخوا  نے واقعے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیاور  شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

The post سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کے واقعات تشویشناک ہیں، گورنرخیبرپختونخوا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email