وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نجی اسپتال کا دورہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نجی اسپتال کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے بزرگ سیاستدان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

ملاقات کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ سمیت بی این پی کی دیگر قیادت بھی موجود تھیں۔

The post وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نجی اسپتال کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email