عالمی ادارے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ، عبدالقیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عالمی ادارے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر پر تفصیلی گفتگو  بھی کی۔

حریت وفد نے عبدالقیوم نیازی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

عبد القیوم نیازی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے۔

سردار عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا کر جنوبی ایشیاء کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر کوئی گھر ایسا نہیں جو بھارتی فوج کی بربریت کا شکار نہ ہوا ہو۔

حریت وفد نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

The post عالمی ادارے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ، عبدالقیوم نیازی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email