حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں۔

ٓاس سے قبل ایک ویڈیو میں حرہیم شاہ نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا تھا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔

حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا تھاکہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

The post حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email