ارشد ندیم 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اسد عباس

اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی کا کوچ ڈرا ہوا تھا ، وہ کہتا تھا کہ ارشد ندیم 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ اولمپک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بازو میں درد کے باعث اولمپک میں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کو اولمپک میں شرکت کے لیے فِٹ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر اسد عباس نے اولمپک مقابلوں میں جیویلن تھرو میں قومی پرچم سربلند کرنے والے ارشد ندیم کی حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کہنی میں درد تھا، جسکی وجہ سے وہ صحیح طرح سے تھرو نہیں کر پارہے تھے۔

ڈاکٹر اسد عباس نے  مزید بتایا کہ ٹوکیو میں بھی ارشد ندیم تھرو کرتے ہوئے ہچکچا رہے تھے کہ کہیں درد پھر سے نہ نکل آئے، لیکن انہیں یقین دہانی کروائی گئی، پھر حوصلے کے ساتھ ارشد ندیم نے کارکردگی دکھائی۔

The post ارشد ندیم 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اسد عباس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email