ہماری حکومت نے افواج کو لانے کا فیصلہ کیا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے افواج کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم تسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کسی حادثے کے نتیجے میں نہیں بنی بلکہ ایک نظریے کے تحت قائم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت کے کسی ممبر پر کوئی دھبہ موجود نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آتے ہی نیٹو کو تسلیم کیا اور اب وہی حکومت کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیٹو افواج کو آج بھاگنے کے لئے جگہ نہیں مل رہی، نیٹو فوج کو کوئی سہولت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر جو واقعہ ہوا ،مینار پاکستان اس پر رنجیدہ نظر آیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نورمقدم کا جو واقعہ ہوا وہ واقعہ نہیں بلکہ میرا جسم میری مرضی جیسی تہذیب کا نتیجہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے جماعت اسلامی روشنی ہے اسکو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

The post ہماری حکومت نے افواج کو لانے کا فیصلہ کیا،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email