سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن کو 2-1 گول سے ہرا دیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لیگ میں اب تک چار میچز کھیلنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی پہلی کامیابی ہے جبکہ تین میچوں میں اس کو پاکستان واپڈا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 گذشتہ شپ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم، ملتان میں کھیلے گئے لیگ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک سوئی سدرن گیس کمپنی کو مسلم کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا،پہلے ہاف کے 43 ویں منٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے زین العبادین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، جس کو 48 ویں منٹ میں مسلم کلب کے حکمت اللہ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

 کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل سوئی سدرن گیس کمپنی کے علی خان نیازی نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی کی لیگ کے میچز میں یہ پہلی  کامیابی تھی، جبکہ تین میچوں میں اس کو پاکستان واپڈا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post سوئی سدرن گیس کمپنی نے مسلم کلب چمن کو 2-1 گول سے ہرا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email