کابل میں امریکا نے داعش کے خودکش بمبار پر ڈرون حملہ کیا

افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل میں امریکا نے داعش کے خودکش بمبار پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ داعش کا دہشتگرد کابل ایئر پورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

افغان طالبان نے مزید کہا کہ امریکی حملے میں گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خودکش بمبار کابل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

The post کابل میں امریکا نے داعش کے خودکش بمبار پر ڈرون حملہ کیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email