پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (  آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع باجوڑ میں فوجی پوسٹ پر سرحد پار افغان علاقے سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کا افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغانستان کا موجودہ اور مستقبل کا سیٹ اپ پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گا۔

The post پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا، آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email