بلاول صاحب، آپ کی کاکردگی یہ ہی ہے کہ آپ زرداری کی اولاد ہیں،فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب آپ کی کارکردگی یہ ہے کہ آپ زرداری کی اولاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، پیپلز پارٹی سمیت باریاں لگانے والی سیاسی جماعتوں نے کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس کے علاؤہ کچھ نہیں کیا، اگر انھیں عوام کا اتنا ہی خیال ہوتا تو یہ اپنے ادوار میں کرپشن کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کرتے۔

 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس نے ہر سال صوبوں کو این ایف سی کے علاؤہ بھی مساوی مواقعے فراہم کیے ہیں، سندھ کی حکومت کی کرپشن کی لازوال داستانوں کی وجہ سے کراچی ٹرانسفرمیشن پلان، پانی فراہمی کے k-4 منصوبے پر وفاق خود کام کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بلاول صاحب آج تک تو آپ یہ نہیں بتا سکے کہ این ایف سی کی مد میں وفاق کی جانب سے دیئے گئے 1900 ارب کہاں استعمال ہوئے، جھوٹ، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس پیپلز پارٹی کی پہچان بن چکی ہے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین صاحب، سلیکٹڈ کی تعریف پر آپ پورا اترتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ ایک وصیت پر آپ اس عہدے پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر 2023 کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، بلاول سمیت دھاندلی زدہ اور چور راستے سے اقتدار میں آنے والے ایسے ہی منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی آڑ میں لوٹ مار کی ہے۔

The post بلاول صاحب، آپ کی کاکردگی یہ ہی ہے کہ آپ زرداری کی اولاد ہیں،فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email