پرچی چیئرمین کی بیان بازی سندھ کے حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کی بیان بازی سندھ کے حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام گزشتہ 13 سال سے سندھ سرکار کے رحم و کرم پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات تک نہ دے سکنے والے مجرم ہیں جبکہ عوام بھوک و پیاس سے مر رہی ہے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ صوبے پر نظر رکھنے کے بجائے وزراء وفاق پر تنقید کرنے کو کارکردگی گردانتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی کاغذی کارکردگی اور ان کی نااہلی حالیہ واقعے سے عیاں ہے۔

The post پرچی چیئرمین کی بیان بازی سندھ کے حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email