ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نجی ہوٹل پہنچ گئے

سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نجی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل آج مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کے درمیان ملاقات نواز شریف کی ہدایت پر ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں رانا مشود، سابق گورنر سندھ محمد زبیراور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی ہونگے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ہفتہ قبل سیکریٹری جنرل سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کے استعفیٰ دینے پر سندھ سے 25 دیگر عہدیداران بھی احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے۔

The post ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نجی ہوٹل پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email