یہ نہ ہو کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو اورملبہ پاکستان پر پڑ جائے،حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے بیٹے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ یہ نہ ہو کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو اور ملبہ پاکستان پر پڑ جائے۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کل افغانستان میں طالبان کا اقتدار سنبھالنے کا موضوع پوری دنیا میں زیر بحث ہے، کچھ لوگ اس معاملے کو فتح مکہ قرار دے رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ کیا طالبان اپنا ماضی والا کردار چھوڑ چکے ہیں

 حامد رضا  کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان اپنا مؤقف دینے کی بجائے طالبان کی زبان بول رہے ہیں، افغانستان کی جیل سے تحریک طالبان پاکستان کےرہنما کو فرار کروا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد پر امارات افغانستان کا پرچم لہرا دیا گیا ہمیں نہیں پتہ اس کمپین کے پیچھے کون ہے، طالبان کی طرز پر پاکستان میں مسلح جدوجہد کے حامی نہیں ہیں۔

حامد رضا  کا کہنا ت ھا کہ ریاست متنازعہ بیان دینے والے مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرے، پاکستان میں کسی قسم کی مسلح جدوجہد قابل قبول نہیں، پاکستان میں مسلح جدوجہد کے ایجنڈے کے پیچھے بھی غیر ملکی ایجنڈہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو فوری طورپر معصوم کہہ دینا قبل از وقت ہو گا، چھ مہینے تک دیکھنا ہو گا کہ طالبان کا رویہ کیسا ہے۔

 حامد رضا کا کہنا تھا کہ  مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے کا قائل نہیں، حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو دوبارہ حکومت میں شامل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ  حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، جب تک درآمدی بابووں کو حکومت میں عہدے دئیے جائیں گے ملک میں بہتری نہیں آئے گی۔

حامد رضا کا کہنا تھا کہ  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی حمایت حاصل رہی ہے، حکومت کو ابھی ان کا لائحہ عمل دیکھنا چاہئے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ  بین الاقوامی طاقتیں داعش کو کھڑا کریں گی، پھر طالبان کو ان سے لڑواکر ہیرو بنایا جائے گا۔

The post یہ نہ ہو کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو اورملبہ پاکستان پر پڑ جائے،حامد رضا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email