پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا چار ملکی دورہ کامیاب رہا، پاکستان خطے میں امن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں ہے گزشتہ تین سالوں سے پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئی ہیں۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بے وقت کی راگنی سے کوئی فرق نہی پڑتا جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھا وہ آج کہاں ہیں۔

The post پی ڈی ایم کے جلسے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے، شاہ محمود appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email