کورونا وائرس کی وجہ سے غریب لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ،عبدالباری پتافی

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غریب لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے ڈی جی لائیو اسٹاک آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ ایگریکلچر گروتھ پورجیکٹ  2013 سے چل رہا ہے، جن جن علاقوں میں چلرز لگائے تھے ان سوسائٹیز کے ڈاکٹرز اور اسٹاف اسسٹنٹ موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کہ اضلاع میں اسٹاف  میں موٹرسائکلز تقسیم کررہے ہیں،ان پروجیکٹ کا مقصد سندھ کی بریڈزفارمرز اور گروورز کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں آرٹیفیشل انسیمیننیشن بھی کررہے ہیں، سندھ میں موجود بریڈز کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی ہے، تھرپارکر میں دودھ کی پیداور منصوبے کے بعد بڑھ گئی ہے، تہرپارکر میں فارمرز دودھ 35  روپے کلو فروخت کیا جاررہا تھا، چلرز لگانے اور ملک پراڈکشن پر کام کرنے کہ بعد دودھ کی فارمرز کے پاس قیمت 70 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے مزید کہا ہے کہ چلرز لگانے کے بعد لوگ جو دودھ بیچ ررہے تھے انکے دودھ کی قیمت بڑھ گئی ہے، ورلڈ بینک نے بھی  پروجیکٹ کی تعریف کی ہے،ہم گروورز اور فارمرز کیلئے مزید کام کرینگے، کورونا کی صورتحال کی وجہ سے کچھ چیزیں رہ بھی گئی ہیں، کورونا وائرس کے سلسلے کی وجہ سے غریب لوگ بے روزگار ہوئے ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں لوکسٹ نے کافی تباہی مچائی  ہے اور وہاں پر بریڈز بھی متاثر ہوئے ہیں،ہم لوگوں کی بہتری کے لئے بریڈز کی نسلوں پر ہم کام کررہے ہیں۔

The post کورونا وائرس کی وجہ سے غریب لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ،عبدالباری پتافی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email