اسلام آباد میں بارشوں کے بعد سی ڈی اے کا عملہ سرگرم

وفاقی داراحکومت اسلام آباد میں شدید بارشوں  کے بعد سی ڈی اے کا عملہ سرگرم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے سڑکوں پر نکاسی آ ب  کا کام تیزی سے  مکمل کیا جارہا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں کی نگرانی کے لیے سی ڈی اے کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے جبکہ شہر میں تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کی تمام شاہراہیں، نالے اور ڈرینج لائن کلیئر ہیں اسکے علاوہ سی ڈی اے عملہ مون سون کی بارشوں میں 24 گھنٹے ہائی الرٹ ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے کی دی گئی ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

 

The post اسلام آباد میں بارشوں کے بعد سی ڈی اے کا عملہ سرگرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email