راولپنڈی میں شدید بارشیں، عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

 راولپنڈی میں ہونے والی شدید بارشوں کے پیش نظر  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل رکھیں۔

 عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے بھی  ہمہ وقت تیار رہا جائے اور نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔

 عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی نکالنے کے لیے جاری  کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے  او ٹریفک کی مشکلات کو بھی آسان کیا جائے۔

 

 

 

 

 

 

The post راولپنڈی میں شدید بارشیں، عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email