این سی او سی کا کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد جاری رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان اور دیگر شہروں تک بڑھا دیا ہے، اس سے پہلے کورونا ایس او پیز 13 شہروں میں نافذ تھیں۔

این سی او سی کے مطابق تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں 2 دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ رات 10 بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی اور ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی، آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار ہیں، 300 مہمانوں کے ساتھ تقریبات کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مزارت پر زائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی۔

این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گی۔

پابندیوں کا اطلاق اب خانیوال، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں کراچی اور حیدر آباد، خیبرپختونخوا میں پشاور اور ایبٹ آباد میں پہلے سے پابندیاں عائد ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میر پور، گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو میں بھی پابندیاں عائد ہیں۔

The post این سی او سی کا کورونا ایس اوپیز پرعملدر آمد جاری رکھنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email