عثمان بزدار آج بارکھان سے ڈیرہ غازی خان جائیں گے

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج بارکھان سے ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فورٹ منرو میں 4 ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کریں گے اور4 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی  رکھیں گے۔

اسکے علاوہ عثمان بزدار فورٹ منرو کے پارکس کی بحالی، ہارٹیکلچر اور سولر لائٹس کی تنصیب کے منصوبےسمیت این70 تا این 74 فورٹ منرو براستہ لانگر خندسار سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار گورنمنٹ ہائی اسکول فورٹ منرو کی ہائر سکینڈری کی سطح پر اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فورٹ منرو کیڈٹ کالج او رپبلک اسکول کمپلیکس کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

 

The post عثمان بزدار آج بارکھان سے ڈیرہ غازی خان جائیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email