بزرگ شہری پر تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں بزرگ شہری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، بزرگ شہری پر تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد کے ملزمان قرار واقعی سزا کے حق دار ہیں۔

The post بزرگ شہری پر تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email