بلاول بھٹو زرداری کا 5 روزہ دورہ سندھ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 5روزہ دورہ سندھ پرٹنڈوالہیار سے روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج رات نواب شاہ میں قیام کرینگے بلاول بھٹو زرداری خیرپور کی تحصیل رانی پور میں رکن قومی اسمبلی پیر فضل شاہ سے ان کی والدہ، بھائی، بھابھی اور بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کل 29 اگست کو 4 بجے خیرپور کے شہر کوٹ ڈیجی پہنچیں گے،بلاول بھٹو کوٹ ڈیجی میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان سے ان کے بھائی نادر وسان اور ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

 ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وسان ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سکھر پہنچیں گے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کا 5 روزہ دورہ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email