عدلیہ کے فیصلے پر اپوزیشن سیاست کی کوشش کر رہی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر اپوزیشن سیاست کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کرپٹ اتحاد ای وی ایم کے نہیں انتخابات میں شفافیت کے خلاف ہیں، دھاندلی کے زریعے انتخابات جیتنا کرپٹ اپوزیشن میں ایک قدرِ مشترک ہے، کرپشن کا مال بچانے کی کوششوں کیلئے بلایا جانے والا ہر اجلاس ناکام ثابت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں، اپوزیشن میڈیا ورکرز کے بجائے چند میڈیا ہاؤسز کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل  نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے، وزیراعظم نے نوجوان کے روزگار کیلئے اقدامات کیے، صنعتوں اور کاروبار میں آسانی کی وجہ سے ملک میں روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

The post عدلیہ کے فیصلے پر اپوزیشن سیاست کی کوشش کر رہی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email