اگر جھوٹ کا مقابلہ ہو تو ہماری موجودہ حکومت ورلڈ کپ جیتے گی،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر جھوٹ کا مقابلہ ہو تو ہماری  موجودہ حکومت ورلڈ کپ جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان سے یو این او کا طیارہ نیٹو افواج کے باقیات کو اسلام آباد لے کر آیا ،ان لوگوں کو لایا گیا جنہوں نے گزشتہ بیس سالوں سے افغانسان کے معصوم لوگوں پر لوہے اور بارود کی بارش کی ان شکست خور بھیڑیوں کو بھٹا کر اسلام آ باد لایا گیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آخر حکومت پاکستان کو کیا پڑی ہے کہ افغانستان کے مسلمانوں پر بیس سال سے جبر کرنے والے موت کے سودا گروں کو اسلام آباد لایا گیا بڑے بڑے ہوٹلوں میں ٹھرایا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ فیصلہ کیسے اور کس کے حکم پر کیا گیا یہ کوئی مغل سلطنت نہیں کہ جو بھی جی میں آیا وہ کیا جائے تاجکستان اور ازبکستان نے ساتھ نہیں دیا امریکی پارٹنر انڈیا نے قبول نہیں کیا بارود کے اس ڈھیر کو ہماری حکومت نے کیوں قبول کیا، کیا ان کے کاغزات کی جانچ پڑتال کی گئی ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک لیڈر کا پاکستان نہیں 22 کروڑ عوام کا ہے، ان کو وی آئی پی بنانا ہماری اور افغانستان کی عوام کی توہین ہے آپ لوگوں نے خوبصورت افغانستان کو قبرستان بنایا سکول، اسپتالوں پر بمباری کی گئی ، ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ رسوائی اور ذلت کا سودا کیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج امریکہ کو خوش کرنے کے لئے چند سالوں کی خاطر ان کو پناہ دی گئی کیا مجبوری بنی کے آپ لوگوں نے نیٹو کے پانچ ہزار افراد کو اسلام آباد میں پناہ دی ،اسی اسلام آباد کی حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا 22 کروڑ عوام کی عزت ڈاکٹر عافیہ ان کی جیل میں ہے قوم اس بیٹی کے استقبال کے لئے تیار ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج حکومت تین سالہ کارکردگی کی بات کرتی ہے ،میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کارکردگی ہے 14 اگست کو مینار پاکستان میں افسوس ناک واقعہ ہوا سینکڑوں نوجوانوں نے ایک بیٹی کو نوچا، نور مقدم کو رات کے اندھیرے میں قتل نہیں بلکہ زبح کیا ،بنوں میں تین نوجوانوں کی لاشیں 13 دن پڑی رہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا جبکہ یہی حکومت کہتی تھی کہ مقتول کا قاتل گرفتار نہ ہو تو حکومت ذمہ دار ہے آج کتنے ہی قاتل مفرور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس حکومت کی کارکردگی دیکھنی ہو تو فٹ پاتھ پر اپنے بھائیوں کو دیکھیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ دالیں، چینی، گیس، بجلی کی قیمت میں100 فیصد اضافی ہوا ہے، آج کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت 167.11 ہو گئی ہے ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے چینی 54 روپے فی کلو تھی جو اب 110 روپے ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کا مطالبہ تھا کہ تعلیم کو سستا کیا جائے غریب کا بیٹا کالج اور یونیورسٹیوں میں فیس نہیں برداشت کر سکتا اس حکومت نے بہت جھوٹ بولے ہیں اگر جھوٹ کا مقابلہ ہو تو ہماری موجودہ حکومت ورلڈ کپ جیتے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ1کروڑ نوکریوں کا اعلان 34لاکھ مزید بے روزگار ہو گئے تین سالہ کارکردگی یہی ہے کہ اس حکومت نے بغیر لڑے کشمیر ہارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ بزدار کا کام بہت اچھا ہے ،اس پوری حکومت کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کا تسلسل ہے، ہمارے پاس ایک انقلاب کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج میں دیکھتا ہوں کے جو مافیا کا نمائندہ سرکاری پارٹی میں شامل ہوتا ہے لگتا ہے کہ فرشتہ بن گیا ،یہاں پر اسلامی نظام کی ضرورت ہے میں خود دو بار سینئیر منسٹر رہا ہوں ہمارے کسی ممبر اور وزیر پر کرپشن کا دھبہ نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک حقیقی اسلامی جمہوری جماعت ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ کرپشن فری پاکستان ہو تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور دونوں بڑے شہروں کے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں کون لاہور کو ترقی، عزت اور انصاف دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیاز کے نمائندگان آپ کو ان نام نہاد جمہوری پارٹیوں میں ملیں گے میرے ساتھ وہ لوگ ہیں کہ جو اپنی جان بھی آپ کے لئے قربان کر سکتے ہیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں ایک موقع جماعت اسلامی کو دیں۔

The post اگر جھوٹ کا مقابلہ ہو تو ہماری موجودہ حکومت ورلڈ کپ جیتے گی،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email