کراچی، نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ

 کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے میں خاتون زینب سمیت چھ افراد شامل تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  نوجوان ذیشان اس وقت بھی سول برنس وارڈ میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

زخمی نوجوان نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون زینب نے فون کرکے گلی میں بلوایا، گلی میں آیا تو زینب کے شوہر ، بھائی اور دیگر افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جبکہ

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے پہلے مجھ پر بدترین تشدد کیا گیا، تمام افراد نے مجھ پر آگ لگائی اور وہی گلی میں چھوڑ کر چلے گئے ۔

زخمی نوجوان کا مزید کہنا ہے کہ راہگیر نے دیکھا تو فوری آگ بھجائی اور اسپتال پہنچایا ۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذیشان کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل گیا تھا ۔

The post کراچی، نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email