آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں، مولانا فضل الرحمن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قابل اور آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کراچی لانڈھی سمیت جو بم دھماکے ہوئے اس پر نے افسوس کا اظہار کیا، شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک اتھارٹی بنانے جا رہی ہے، اجلاس نے اس اتھارٹی کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اراکین اسمبلی میڈیا کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے، میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے نہیں دیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا، الیکشن کمیشن نے بھی  ای وی ایم پر اعتراض کیا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم نے وکلاء کہ جدوجہد میں شانا بشانہ شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، قابل اور آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تاریخی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے اور یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غریب قوم کی ہم آواز بنیں گے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری  ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا جال بچھا دیں گے، سڑکوں پر روڈ کارواں شروع کریں گے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ستمبر کے اجلاس میں تاریخ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر لائیں گے۔

The post آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں، مولانا فضل الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email