ہم کیوں اپنے معیار سے گِرتے جارہے ہیں؟ نعمان اعجاز کا سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے موجودہ دُنیا کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اُٹھایا ہے کہ ہم کیوں اپنے ہی بنائے ہوئے معیار سے گِرتے جارہے ہیں۔

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر نعمان اعجاز کے کسی ڈرامے کے ایک منظر کی ہے جس میں اُنہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

اداکار نے اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں یہ سوچتا ہوں جب قیامت کے دن کوئی انسان کسی کا نہیں ہوگا تو یہ بات ابھی سے ہی اتنےعروج پر کیوں ہے؟

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم دن بدن اپنے ہی بنائے ہوئے معیار سے کیوں گِرتے جارہے ہیں؟

واضح رہے کہ نعمان اعجاز کے معنی خیز پیغامات کو ناصرف پاکستانی مداح پسند کرتے ہیں بلکہ بھارت سے بھی اداکار کے لئے محبت بھرے پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

اس ضمن میں نعمان اعجاز کو بھارت سے خاتون مداح نے محبت بھرا پیغام بھیجا تھا۔

رِضا خان نامی بھارتی صارف نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور میں بھارتی ہونے کے باوجود بھی آپ سے پہلے کسی بھی اداکار کی مداح نہیں رہی ہوں۔

بھارتی مداح کے احترام اور محبت کا جواب دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا تھا کہ بھارت سے مداح ہونا، اُن کے لئے ایک اعزاز ہے۔

The post ہم کیوں اپنے معیار سے گِرتے جارہے ہیں؟ نعمان اعجاز کا سوال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email