تیسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں انڈیا کو عبرتناک شکست

انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں پوری انڈین ٹیم 278 رنز بنا کر آٹ ہوگئی،  انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں چیتیشور پجارا 91 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ویراٹ کوہلی  نے 55 اور روہت شرما نے 59 رنز بنائے ۔

اولے رابنسن مین آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے دوسری اننگز میں انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم پہلے دن سے ہی مشکلات کا شکار رہی، پہلی اننگز میں انڈین ٹیم 78 کے اسکور پر آوٹ ہوگئی تھی جس کے بعد انگلش بلے بازوں نے 432 رنز بنا دیے تھے۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم کی شکست کے بعد جہاں مداح غم و غصے کا شکار ہیں وہیں کچھ دلچسپ ٹوئٹ بھی دیکھنے میں آئے،فرزی نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ آج بیٹنگ کا اچھا دن ہے، اسی وجہ سے انڈیا نے یقینی بنایا کہ انگلینڈ کو دوبارہ بیٹنگ نہ کرائی جائی ۔

چوتھے روز کے کھیل شروع ہونے سے پہلے ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ویراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا سے2001 کلکتہ ٹیسٹ کی امید ہے۔

The post تیسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں انڈیا کو عبرتناک شکست appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email