بلاول بھٹو زرداری کا میر چنگیز خان جمالی کے نام تعزیتی پیغام

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں میر چنگیز خان جمالی سے ان کی والدہ کی رحلت پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کا میر چنگیز خان جمالی کے نام تعزیتی پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email