اداکارہ پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی؛ حالت انتہائی تشویشناک

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کچھ وائرل تصاویر کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ زخمی ہو گئی ہیں۔

تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر موجود زخم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر خود شیئر کی جس میں ان کے گال اور ماتھے پر خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ اس میں سے کون سا زخم اصلی اور کون سا زخم نقلی ہے؟

انہوں نے اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا جس نے کہا تھا کہ ماتھے پر موجود زخم نقلی جبکہ گال کا زخم اصلی ہے۔

پریانکا نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھوؤں کے درمیان موجود کٹ اصلی ہے جبکہ گال کا زخم محض پروگرام کی عکس بندی کے لئے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ٹیلی ویژن سیریز سیٹاڈِل کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

The post اداکارہ پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی؛ حالت انتہائی تشویشناک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email