معروف بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیا گیا

بھارتی ٹی وی اداکار گورو دکشت کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتار کر لیا اور عدالت نے تحقیقات کے لئے انہیں 30 روز بیورو کے حوالے کر دیا ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی لوکھنڈ والا میں اداکار کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران منشیات ملنے کے بعد این سی بی نے بلاآخر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

گورو دکشت  کو اعجاز خان سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ،اعجاز خان کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد این سی بی کو گورو ڈکشت کے گھر سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چرس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

تاہم جب گورو اور ان کے دوست نے پولیس کو آتے ہوئے دیکھا تو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے،اس وقت سے پولیس نے اداکار کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی ۔

گرفتاری کے بعد گورو دکشت کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 30 اگست تک تحقیقات کے لئے ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔

The post معروف بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email