پی پی پی ایم پی اے فریال تالپور کی محمد علی ملکانی کے گھر آمد

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی رکنِ سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کے گھر آمد ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کراچی میں محمد علی ملکانی کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی ،فریال تالپور نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی  بھی کی۔

اس موقع پر  سندھ کے وزیر برائے محکمہ بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی ارباب لطف اللہ اور ایم پی اے قاسم سراج سومرو بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے۔

The post پی پی پی ایم پی اے فریال تالپور کی محمد علی ملکانی کے گھر آمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email