پشاور،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ متحرک

پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور کا محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ہمراہ کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں 413 گاڑی مالکان پر  جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں 235 سواریوں پرجرمانہ عائد کیا گیا جبکہ  شہر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے  پر16 ریسٹورنٹس اور 39 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

The post پشاور،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ متحرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email