کراچی ایرپورٹ کے رن وے پر کتوں کی بھرمار

کراچی ایرپورٹ کے رن وے پر کتوں کے گھُس آنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کتے جناح انٹرنیشل ایر پورٹ کے رن وے کے اطراف لگی بار کے نیچے سے داخل ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کتوں کے ایرپورٹ میں داخل ہونے کی جگہ اب بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان سی اے اے اس موقعے پر کہنا تھا کہ برڈ شوٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔

سعد بن ایوب کا کہنا ہے کہ کتوں کے رن وے پر آنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے کہا کہ رن وے کے اطراف لگی بار کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

سعد بن ایوب کا کہنا ہے کہ جانور اور پرندے خوراک کی تلاش میں ایرپورٹ کے قریب آتے ہیں جو طیاروں کے لیے خطرناک ہے۔

ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کچرا اور کھانے کی اشیاء ایرپورٹ کے اطراف نہ پھینکیں۔

The post کراچی ایرپورٹ کے رن وے پر کتوں کی بھرمار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email