بیرونی قوتوں سے اقتدار کی بھیک مانگنے والے پاکستان کے سگے نہیں ہو سکتے،شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں سے اقتدار کی  بھیک مانگنے والے پاکستان کے سگے نہیں ہو سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نےبلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  حکومت کی کارکردگی دیکھ کر نااہل بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سامنے کارکردگی رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے سندھ پر مسلط سندھ سرکار کی کارکردگی صفر ہے، وفاق پر ہرزاسرائی کے بجائے بلاول اپنی پرفارمنس بتائیں، سندھ سرکار کی کارکردگی کرپشن کی داستانیں ہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ رواں سال بھوک و افلاس سے مرنے والے بچوں کی تعداد 790 ہوگئی ہے، بھوک و افلاس سے مرنے والے بچوں کے حکمرانوں کو بیرون ممالک دوروں سے فرصت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بلاول جعلی وصیت پر چیئرمین بن کر پارٹی پر مسلط ہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ  پرچی چیئرمین مولانا اور نااہل شریف کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

The post بیرونی قوتوں سے اقتدار کی بھیک مانگنے والے پاکستان کے سگے نہیں ہو سکتے،شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email