ایاز حسین شاہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

پی ایس پی ویسٹ سائٹ ٹاؤن کے صدر ایاز حسین شاہ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی سے پی ایس پی سائٹ ٹاؤن کے صدر ایاز حسین شاہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان بھی موجود تھے۔

وقار مہدی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ایاز حسین شاہ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کے رنگ و نسل سے پاک جماعت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کوشاں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتوں کے عہدیدار اور کارکنان بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی عوام یہ سمجھ چکی ہے کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ان کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

The post ایاز حسین شاہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email