ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو چوری ہوگئی

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز بڑے بڑے چوروں اور مجرموں کا پیچھا کرتے ہیں مگر کوئی من چلا چور خود ان کی بی ایم ڈبلیو گاڑی چرا کر لے گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گاڑی ان کی مشہور زمانہ فلم مشن امپوسیبل سیریز کی ساتویں فلم کی عکس بندی کے دوران چوری ہوئی۔

یہ واردات برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوئی جہاں وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے آئے ہوئے تھے تاہم بعد میں پولیس نے ان کی گاڑی ڈھونڈ نکالی۔

The post ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو چوری ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email