آصف زرداری نے بیرون ملک دورے پاکستان کے مفاد میں کیے ، حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آصف زرداری نے بیرون ملک دورے پاکستان کے مفاد میں کیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عالمی تنہائی کا شکار ہیں ، دنیا میں کوئی منہ نہیں لگاتا تو ہم کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دوروں سے ملک میں سی پیک سمیت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ، آصف زرداری کے بچے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے بیرونی دورے کرتے ہیں ، شہباز گل بتائیں خان صاحب کے بچے لندن میں کیوں رہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ انکے اخراجات علیمہ باجی اور دیگر سہولت کار برداشت کرتے ہیں ، یوٹرن خان کے بچے پاکستان میں اس لیے نہیں رہتے کیونکہ وہ پاکستان کو اپنا ملک نہیں سمجھتے ، امریکی شہریت والے بھاڑے کے ٹٹو ہماری قیادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے زبان کو لگام دیں۔

The post آصف زرداری نے بیرون ملک دورے پاکستان کے مفاد میں کیے ، حسن مرتضیٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email