متھیرا کا اپنی تصاویر کا غلط استعمال کرنے والوں پر برہمی کا اظہار

معروف میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری میں کہا کہ میری تصاویر کا غلط استعمال کرنے والوں سے میں تنگ آگئی ہوں۔

متھیرا نے لکھا کہ میری پاس ایسے لوگوں  کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی طاقت نہیں ہے۔

متنازع میزبان نے کہا کہ میں اب تھک چکی ہوں، لوگ میرے نام سے ایسی تصاویر وائرل کرتے ہیں جن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا یہ ایک واحد اکاؤنٹ ہے باقی سارے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

The post متھیرا کا اپنی تصاویر کا غلط استعمال کرنے والوں پر برہمی کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email