رنگ روڈ شہر کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے ، راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ رنگ روڈ شہر کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ تاجروں کا میرے پر حق ہے ، سی ایم کے ساتھ ملاقات مسئلہ نہیں ، جلد ہی سی ایم سے ملاقات کا بتاؤ گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے بارے میں بات ہوئی ، کورونا کے دوران حکومت کے لیے مسائل تھے ، مشکل وقت سے آج حکومت نکل چکی ہے ، تمام شعبے اپنے  پیروں  پر دوبارہ کھڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں ، چھوٹے تاجر کی بہتری ہوگی، حکومت کوشش میں ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کورونا کے درمیان سندھ، بلوچستان سوچ مختلف تھی ، پنجاب اور کے پی کے  میں حکومت کی سوچ بلکل الگ تھی ، وزیراعظم کی سوچ تھی کہ کاروبار کو بیٹھنے نہیں دینا ، وزیراعظم کا ویژن تھا کہ ہاؤسنگ اور بلڈنگ کو زیادہ مرعات دی جائیں ، پنجاب بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی ایل ڈی والے قوانین اپنائیں گے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ تمام غیر قانونی سوسائٹیز کو قانونی بنانے کے لیے کمیشن بنایا ہے ، کمیشن کے سربراہ کے تعین کا سلسلہ جاری ہے  ، کاپریٹوو سوسائٹی کے قیام پر پابندی لگائی ، رجسٹر کمپنی بنا کر سوسائٹی بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ 31 سال سے لیکوڈیشن ڈیپارٹمنٹ درست کام نہیں کر رہا ، رنگ روڈ معاملے پر مجھے بہت دکھ ہوا ، اس مالی سال میں رنگ روڈ شروع کردیں گے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ سیف سٹی کمپلیکس کا گرے اسٹریچر تیار ہے ، پولیس سیف سٹی کی جگہ اسمارٹ سٹی بنانا چاہتی تھی۔

The post رنگ روڈ شہر کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے ، راجہ بشارت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email