پاکستانی اسکواش پلیئر نے بال عطیہ کرنے سمیت 2 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستانی اسکواش پلیئر جن کا نام زہاب کمال خان ہے، انہوں نے ایک ساتھ 2 ورلڈ ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہی دن میں 2 مختلف ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

زہاب خان نے ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے لمبے بالوں میں سب سے زیادہ کلپس لگائے تھے۔

اسکے علاوہ بھی  زہاب کمال خان نے اپنے 5 فٹ ایک انچ لمبے بال ایک فاؤنڈیشن کو عظیہ کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ، یہ ادارہ ان بچوں کے لئے کام کرتا ہے جو کسی بیماری میں مبتلا ہو کر اپنے بالوں کھو دیتے ہیں۔

ب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انھیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔

زہاب کمال کے مطابق انھوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز  ورلڈ ریکارڈ  انتظامیہ سے گفتگو کی کیوں کہ اس سے قبل اتنی بڑی  تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔

بعد ازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ  بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔

زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو  چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔

The post پاکستانی اسکواش پلیئر نے بال عطیہ کرنے سمیت 2 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email