اؤٹ سورس کرنے سے ٹرینوں کی سروس اور معیار بہتر ہو جائے گا ، سی ای او ریلوے

سی ای او ریلوے نثار میمن نے کہا کہ اؤٹ سورس کرنے سے ٹرینوں کی سروس اور معیار بہتر ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے نثار میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 34 ٹرینیں کمرشل اؤٹ سورس کرنے کے لیے آفر کی لیکن بہتر ریسپانس نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ 17 ٹرینوں پر بڈ آئی جو اس ہفتے فائنل ہو جائیں گی ، کمرشل اؤٹ سورس ہونے والی ٹرینوں کی انتظامیہ کو زیادہ سے زیادہ  10 فیصد کرایہ بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔

نثار میمن نے کہا کہ اؤٹ سورس ہونے والی ٹرینوں پر صحافیوں سمیت 17 کیٹگریز کو رعائتی سہولت ملتی رہے گی ، 230 کوچز کے حوالے سے آرڈر دے دیا ہے جن کی  اگلے چند ماہ میں ڈیلیوری شروع ہو جائے گی ، اگلے چھ ماہ میں 15  ٹرینوں کے ریل اسٹاک موجود ہوں گے ، ریلوے نظام کو ٹرانسفارم کر رہے ہیں، آن لائن بکنگ، مسیجنگ، فوری ریسپانس ملے گا۔

سی ای او ریلوے نے کہا کہ 1855 کی ریلوے کو چلا رہے ہیں ،  سڑکوں پر پانچ سو ارب جبکہ ریلوے پر کچھ نہیں لگایا جا رہا ، ایک لاکھ تیس ہزار پنشنر کی وجہ سے حالات بہتر نہیں ہو پا رہے ، اگلے سال میں آمدن اور آپریشنل اخراجات کو برابر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 50 ارب روپے کی آمدن ہوئی اور 95 ارب روپے کے اخراجات ہوئے ، گزشتہ سال کے دوران 38 ارب روپے پنشن کی مد میں ادا کیے گئے ، 45 ارب روپے سالانہ  لاسز کا سامنا ہے۔

سی ای او ریلوے نثار میمن نے کہا کہ  ریلوے کے تین کوریڈور ہیں،  گوادر کو ریلوے سے کنیکٹ کریں گے ،  ڈی آئی خان کو بھی ریلوے کے ساتھ کنیکٹ کریں گے ، ہر اسٹیشن پر نیشنل اور انٹرنیشنل چین کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

The post اؤٹ سورس کرنے سے ٹرینوں کی سروس اور معیار بہتر ہو جائے گا ، سی ای او ریلوے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email