پسماندہ علاقو ں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقو ں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں، قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہے ہیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار کا ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں فلاح عامہ کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے ان منصوبوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، متعلقہ افسران ترقیاتی منصوبوں کا آن گراؤنڈ جا کر خود جائزہ لیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ پسماندہ علاقو ں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے،میں پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کو ذاتی طو رپر خود مانیٹر کررہا ہوں، ہم ترقیاتی منصوبو ں میں تاخیر او رکوتاہی ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔

The post پسماندہ علاقو ں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email