کراچی ایئرپورٹ رن وے پر آوارہ کتوں کی بہتات

کراچی ایئرپورٹ رن وے پر آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے جہازوں کو فلائٹ سیفٹی کا بڑا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ  پر پر آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں ائیرپورٹ کے رن وے اور ایپرن ایریا میں داخل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آوارہ کتے اس وقت داخل  ہوئے جب ایک نجی ائرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی ، مسافروں سے بھری پرواز کی رن وے پر ٹیکسی کے دوران کتے آزادانہ گھومتے دکھائی دیے۔

ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب کتے اچانک کسی جانب سے نمودار ہوئے ، موقع پر موجود برڈ شوٹر نے انتہائی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو ماردیا۔

کراچی ایئرپورٹ انتضامیہ کا موقف ہے کہ رن وے پر کتے رپورٹ ہونے کا واقعہ 23 اگست کی شام کا ہے۔

The post کراچی ایئرپورٹ رن وے پر آوارہ کتوں کی بہتات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email