سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے ،شازیہ مری

پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق نے پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے  فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو تجربہ صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہے،فواد چوہدری کو خود پتہ ہوتا کہ نہیں دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہونگے۔

ان کا کہنا ہے کہ گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی گملے میں ہی سڑ چکی ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے، جن کو سندھ کے عوام بار بار مسترد  کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے مزید کہا  ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئیندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی۔

The post سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے ،شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email